جدہ (مانند نیوز):سعودی عرب کی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مالی دھوکہ دہی میں ملوث مقامی شہری کو 7 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا ئی گئی ہے۔سبق نیوز نے پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ فراڈ کے کیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقامی شخص نے سرمایہ کاری کے شعبے میں کام کرنے والی ایک معروف کمپنی کے نام کو استعمال کیا جو اس کی کمپنی کے نام کے قریب ترتھا اور لوگوں سے سرمایہ کاری کی مد میں ایک کروڑ 80 لاکھ ریال حاصل کرلیے۔مذکورہ شخص کے خلاف شکایات موصول ہونے پراس کی باریک بینی سے تحقیقات کی گئیں تو فراڈ کا انکشاف ہوا جس پرکیس فوجداری عدالت کے حوالیکردیاگیا،عدالت میں جرم ثابت ہونے پراسے 7 برس قید اور10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔