پشاور(مانند نیوز) سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہوا۔ ایف آئی آر کے مطابق سابق سینیٹر انتخابی مہم کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ راستے میں پانچ بجکر دس منٹ پر دھماکا ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ گاڑی کو تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ، نظر الدین آف ناوگئی، یار محمد اور سمیع الرحمان شامل تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے