پبی (مانند نیوز ) نو شہرہ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ کے حوا لے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کی ہدایت پر ضلع نوشہرہ کے تمام ریسکیو 1122 اہلکار ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیارکھڑے ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے ریسکیو 1122 ڈائیورز اور ڈیزاسٹر ٹیمیں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ریسکیو سٹیشن 11 میں ضلع بھر کے ڈائیورز اور ڈیزاسٹر ٹیموں کے اہلکاروں سے ملاقات کی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں کشتیاں، ماہر غوطہ خور اور دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی جانب سے ریسکیو 1122 کے تمام افسران کو 24/7 کسی بھی نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کا حکم جاری کر دیا گیا ہیں کسی بھی ناخوش گوار صورت حال یا سانحے کے پیش نظر ریسکیو کے ٹول فری نمبر 1122 ڈائل کریں