چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا چوہدری ندیم اسلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوااختر حیات خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ عابد مجید کے ہمراہ جمعرات کے روزعشرہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے حوالے سے ضلع کوہاٹ کا دورہ کیاجہاں چیف سیکرٹری چوہدری ندیم اسلم نے محرم الحرام کے حوالے سے کوہاٹ ڈویژن میں اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی جرگہ کی صدارت کی۔ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں چیف سیکرٹری چوہدری ندیم اسلم نے کوہاٹ ڈویژن کے اہل تشیع و اہل سنت کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور بدامنی کاراستہ روکنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو قائم رکھنے اور انتشار و نفرت پھیلانے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام متعلقہ ادارے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پرامن فضاء میں رخنہ اندازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور انتشار پھیلانے والوں کا تعلق خواہ کسی بھی مسلک سے ہو، کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف محرم کا مہینہ نہیں بلکہ پورا سال امن ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام اور اکابرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے اتفاق کا فارمولا طے کرلیا گیا ہے تاکہ امن کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان نے جرگہ مشران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس امن کی ضامن بن کر کسی بھی درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت چوکس اور پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ یہاں موجود ہر ایک امن کی بات کرتا ہے اور ان کے دل مٹی کی محبت سے لبریز ہیں اور یہاں کی عوام محرم الحرام کے دوران بھی مثالی یکجہتی اور اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کریں گے۔ جی او سی نائن ڈویژن نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انتشار پھیلانے والے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور صوبے کی عوام ایک پیج پر ہیں اور جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر کوہاٹ ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر کوہاٹ ڈویژن عابد خان وزیر، ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر خان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین، ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ، ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ عمر خان کے علاوہ پاک آرمی کے افسران، پولیس سربراہان اور ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے