پشاور( مانند نیوز ) پشتو اداکارہ و ماڈل نوری خان نے کہا ہے کہ معیاری فلمیں ہی شائقین کو دوبارہ سینما گھروں واپس لا سکتی ہیں۔اچھے اور سنجیدہ ایشو پر فلمیں بنیں تو انڈسٹری کا معیار مزید بہتر ہو گا۔عوام کی خواہشات کے مطابق بننے والی فلمیں ہر دور میں کامیاب ہوئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ملٹی میڈیا ایوارڈ کی تقریب میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر انہوں نے اداکار حید ر سلطان سے بھی ملاقات کی،انہوں نے کہا ہے کہ اچھے اورمنفرد موضوعات پربننے والی فلمیں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لے جاسکتی ہیں،اگر ہم ہالی وڈ اور بالی وڈ کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لانا ہو گا۔ نوری خان نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بہتر ی کے اثار نظر آنے لگے ہیں اس کریڈٹ صرف با صلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جاتا ہے جنہوں نے مایوس ہونے کی بجائے خود کو منوایا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے