سخاکوٹ(مانند نیوز ) متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے الیکشن کی تیاریاں مکمل۔آج تین امیدواروں میں کانٹے کامقابلہ پڑے گا۔تینوں امیدواروں نے اپنے اپنے انتخابی مہم اپنے ووٹروں اور سپورٹروں کے ہمراہ زور وشور سے چلائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے اور گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ممتازعالم دین مولانا جمال الدین کو تینوں امیدواروں اور میڈیا کے نمائندوں کی موجود گی میں بیلٹ پیپرزاور بکس حوالہ کئے۔سخاکوٹ بازار کے گذشتہ صدارتی انتخابات جو 16فروری 2020کو منعقد ہوئے تھے جس میں دکانداروں کی رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 1690تھی اس میں حمید خان لالا اور عالمگیر خان کے درمیان ون ٹو مقابلہ میں حمید خان لالا نے 928ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ انکے متقابل امیدوار عالمگیر خان نے 402حاصل کئے تھے اور یوں حمید خان لالا 526ووٹوں کی واضح اکثریت سے جیت چکے تھے۔ جبکہ اس بار سخاکوٹ بازار میں دکانداروں کی رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد میں 216ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے اور اس بار سخاکوٹ بازار میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 1906ہے اورتین امیدوار ان مقابلہ کے میدان میں ہے جن سابقہ صدر حمید خان لالا،عالمگیر خان اور نوجوان قیادت کاشف خان جن کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوگا۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ممتازعالم دین مولانا جمال الدین نے امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن پرامن ماحول میں ہوگاکسی کوگڑبڑھ کی اجازت نہیں ہوگی الیکشن بکس اور بیلٹ پیپرز انتظامیہ کے اہلکار وں کے پاس ہونگے اور انکے ہمراہ تینوں امیدواروں کے ایجنٹ ہونگے جبکہ اس کے سیکورٹی کے لئے لیویزاہلکار ڈیوٹی دینگے اور ہرقسم کے اسلحہ کے نمائش پر پابندی ہوگی۔بازار کوچھ زونوں میں تقسیم کیا گیا اور پولنگ کاآغاز صبح 9سے شام بجے تک ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی امیدواروں یا انکے ایجنٹ اور میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں ہوگی اورگنتی کے بعد نتائج کاباقاعدہ اعلان اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی خان امیدواروں کی موجودگی میں کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے