پشاور(پریس ریلیز) پیسکو کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشتعل مظاہرین کا زبردستی پیسکوگرڈز میں داخل ہونا اور زبردستی ہائی لاس فیڈرز کو چالو کرانے جیسے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں جس سے جہاں ایک طرف لائن لاسز میں اضافہ ہوتا ہے تو دوسری طرف گرڈاسٹیشن بھی اوورلوڈ ہونے سے سسٹم ناکارہ ہوجانے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روزمتنی گرڈ میں پیش آیا ا جس کی سربراہی سیاسی کارکن دلدار خان نے کی اور لوگوں کو ساتھ لے کر گرڈ میں داخل ہو کر زبردستی متنی فیڈر کو چالو کرا دیا۔مذکورہ فیڈر پر لائن لاسز 85.5 فیصد سے زائد ہیں جسکی وجہ سے مجبورا لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز پشاور میں بھی دلہ زاک گرڈا سٹیشن پر بھی مشتعل مظاہرین نے دھاوا بولا اور زبردستی گلوزئی اور محمد زئی فیڈرزکا چالو کرایا تفصیلات کے مطابق گلوزئی فیڈرز پر لائن لاسز 80.7 فیصد جبکہ محمد زئی فیڈر پر 71.9 فیصد سے زائد ہیں۔اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اس سے پیسکو کمپنی کو بھاری لاسز میں اضافہ ہو گا اور دوسری طرف بل ادا کرنے والے صارفین بھی متاثر ہوں گے۔سیاسی کارکن دلدار خان اور دیگر مظاہرین کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے