شیر گڑھ (مانند نیوز ) شیر گڑھ جلالہ پل کے نزدیک زیر تربیت اے ایس پی کے موبائل گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکا جس کے نتیجے میں تین افراد جان بحق جبکہ دوپولیس اہلکاروں سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پہنچ کر زخمی اور جان بحق افراد کو ہسپتال پہنچا دئیے گئے ڈی پی او مردان بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ کر سرچ اپریشن اور تفتیش شروع کر دی زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی پہنچا دئیے گئے جہاں حالات تشویشناک ہونے پر انہیں مردان ہسپتال منتقل کر دیا گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے واقعات کے مطابق جمعہ کے روز تخت بھائی کے علاقہ جلالہ پل کے نزدیک زیر تربیت اے ایس پی حامد احسان شیرگڑھ کے طرف سے مردان ارہے تھے کہ جلالہ پل پہنچ کر زبردست ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہو ا دھماکے میں اے ایس پی کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور دو سیکورٹی گارڈ کانسٹیبل بلال خان اور گلاب سید زحمی ہو گئے جبکہ تیز رفتار چنگ چی میں سوار شیر اسلم خان ولد شتمند سکنہ واڑی،سمیع الرحمان ولد خائستہ رحمان سکنہ شرینگل دیر حال جان خان کلے تخت بھائی اور وسیم خان ولد محمد یسن گوجرگڑئی جان بحق ہو گئے دھماکے سے نو سالہ بچی لبابہ دختر بلال احمد سکنہ گدر طفل حاشر ولد سردار خان عمر اٹھ سال سکنہ ہاتھیان مسماۃ نورجہاں زوجہ ایوب خان سکنہ گدر گل جانہ سکنہ گدر ساولڈھیر اور یوسف خان جلالہ شامل ہیں یاد رہے کہ دھماکے کے جگہ سے چند قدم کے فاصلے پر پولیس چوکی کہ خالی عمارت موجود ہے اور اب یہاں پر چوکی موجود نہیں اس سے قبل سوات آپریس کے دوران جلالہ پل کو اڑانے کیلئے پل کے نیچے بھاری مقدار میں مواد نصب کیئے تھے جو موقع ہی پر ناکارا بنا دیئے گئے بعد جلالہ پل کے دونوں سروں پر پولیس چوکیاں قائم کر دی گئیں جو اب ھٹا دیئے گئے ہیں یہ بھی اطلاعات ہے کہ دھماکہ کے وقت جلالہ پل پر سے چائنیز کی گاڑیاں بھی گزر گئیں جو خوش قسمتی سے محفوظ رہیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مردان ظہور بابرافریدی بھاری نفری بم ڈسپوزل سکوارڈ سی ٹی ڈی کی ٹمیں بمعہ جیمرز کے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے موقع پر موجود میڈیا نمائندوں کو تفصیلات دینے سے ڈی پی او سمیت تمام پولیس افسران نے تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے