پبی (مانند نیوز )صوبائی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے سے انکار کردیا۔وفاق کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا۔۔خیبر پختونخوا کی حکومت اپنے وعدے سے مکر گئے۔اور یو ٹرن لے لیا۔ملازمین صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کیلئے تیاریاں کریں۔لاتھوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتا۔ حقوق مانگ کر نہیں چھین کرلینگے۔اب مذاکرات ایوانوں میں نہیں سڑکوں پر ھونگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے نے ملا زمین کے اجلاس کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان چپقلش میں سرکاری ملازمین رل گئے۔وفاقی ایک اعلان کرتی ھے۔تو صوبائی حکومت دوسر اعلان کرتا ہے۔خیبرپختونخوا کے حکومت نے ملازمین کے ساتھ اسمبلی کے فلور پر وعدہ کیا تھا۔کہ اگر مرکز نے آپ کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا۔تو ھم 27 فیصد اضافے کا اعلان کرینگے۔جب مرکز نے 25 فیصد تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کا اعلان کیا۔تو صوبائی حکومت نے یو ٹرن لیا۔اور وفاق سے فنڈز نہ ملنے کا بہانہ بنا کر 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جو ظلم کے مترادف ہے۔انہوں نے دھمکی دی۔کہ سرکاری ملازمین کی تنخواھوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر فوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کریں۔ورنہ ملازمین ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کے سامنے تاریخ ساز اختجاجی دھرنا دینگے۔اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے