پشاور (مانند نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیمشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے باقاعدہ طور پر محکمہ بین الصوبائی رابطہ کا اضافی چارج بھی سنبھال لیا ہے، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محمود حسن اور ڈپٹی سیکرٹری فضل سبحان سمیت متعدد حکام نے انہیں قلمدان سنبھالنے کے بعد محکمے کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور انھیں محکمے کے امور اور افعال بارے میں بتایا۔ مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے محکمہ خزانہ کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے اہم قلمدان کے لئے بھی اُن پر اعتماد کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی طرف سے وفاق کے ساتھ رابطہ اور خط و کتابت جاری تھی اور اب محکمہ بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا کے مالیاتی اور دیگر دیرینہ مسائل میں وہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی معاونت احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور اب سالوں سے پڑے مسائل کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نئی حکومت کے مالیاتی معاملات میں کافی حد تک پیش رفت اور کامیابی حاصل ہوئی ہے جس میں ضم شدہ اضلاع کیلئے ترقیاتی فنڈز مختص ہو چکے ہیں اور آئل اینڈ گیس سیکٹر کی ریکوری اور بقایاجات اور پن بجلی کے بقایاجات کی ریکوری بھی شامل ہیں۔ مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ صوبے کے حقوق حاصل کرنے کیلئے تمام جائز بنیادی اور کلیدی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ صوبے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے