اسلام آباد (مانند نیوز)پی ٹی آئی جلسہ معطل ہونے سے متعلق حکومت کا مؤقف بھی آگیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے حافظ آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا فیصلہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انتظامیہ، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترنول کاعلاقہ حساس ترین ہے، محرم الحرام کے دوران تمام انتظامیہ ہائی الرٹ ہوتی ہے۔یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے پر پی ٹی آئی کا ردّ عمل پاکستان تحریک انصاف نے ترنول جلسہ ملتوی کردیا، اب کب ہوگا؟انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے اپنے کارکنوں اورملک کے مفاد میں فیصلےکریں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان جنگ کےبعد پاکستان دہشتگردی کےخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ بناہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے