اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے پر پارٹی کا ردّ عمل سامنے آگیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شدید ردّ عمل کا اظہار کیا۔عمر ایوب نے کہا کہ کہ ہمارے جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا، جو افسوس ناک ہے، ڈی سی اسلام آباد بتا دیں کس کے اشارے پر چل رہے ہیں؟یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے کی وجہ سامنے آگئی انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی اسلام آباد اس حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں، آج ہماری سیاسی کمیٹی کی میٹنگ ہے،آج اپنا لائحہ عمل دیں گے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چار رٹ پٹیشن کے بعد عدالت کے آرڈر کے بعد ڈی سی نے جلسے کا نوٹیفکیشن دیا، جو نوٹیفکیشن ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہوا، کمشنر کے پاس اختیار نہیں کہ اسے معطل کرے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جس لیٹر کو بنیاد بناکر نوٹیفکیشن معطل کیا گیا اس لیٹر کو ہائی کورٹ میں پیش کرتے، ہم ہائی کورٹ اس لیے آئے ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق جلسہ کریں۔انہون نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہم سب کوشش کر رہے ہیں، جج صاحبان کی عدم موجودگی کے باعث درخواست پر آج سماعت نہیں ہو سکی، اب ہم اپنی سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد لائحہ عمل دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے