اسلام آباد (مانند نیوز)دو بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستانی معروف ہدایتکار سید نور نے دوسری شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔چوریاں اور مجان جیسی کئی ہٹ فلموں کی ہدایت کاری کرنے والے سید نور نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔دوران پروگرام انہوں نے مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔دوران پروگرام ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ شادی ایک ہی کافی ہے، دوسری شادی اچھی نہیں ہوتی، کیونکہ ایسی صورت میں آپ کو بہت سے امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے اور اگر آپ اس امتحان میں فیل ہوجائیں تو زندگی کے امتحان میں فیل ہوجاتے ہیں۔انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ دوسری شادی کے فیصلے کو بہت بہادری اور ہمت کے ساتھ نبھانا پڑتا ہے، اس لیے بہت کم نبھا ہو پاتا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے ہمت، طاقت اور جذبہ دیا اسے نبھانے کا۔سید نور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک ہی ہونی چاہئے۔واضح رہے کہ ہدایتکار سید نور نے پہلی شادی رخسانہ نور سے کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، سید نور کی پہلی اہلیہ کا اب انتقال ہوچکا ہے۔صائمہ سے شادی سے متعلق سید نور نے ماضی میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ صائمہ سے ان کی شادی 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چوڑیاں‘ کے بعد ہوئی تھی مگر انہوں نے اس کا اعتراف 2007 میں تقریباً 10 سالوں بعد کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے