بریکوٹ(مانند نیوز ) ویلیج کونسل نجیگرام،انسٹیسوٹ آف منجمنٹ سائنسزہومن ریسورسیز ڈوپلمنٹ سنٹرپشاور اور جی آئی زیڈ کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیرمین فضل ودود باچہ نے کی۔آئی ایم سائنسز کی طرف سے شبنم نورین،جی آئی زیڈ سے مہوش رشید نے شرکت کی ان کے علاوہ کونسل کے کونسلران،گورنمنٹ مڈل سکول نجیگرام کے ہیڈماسٹرسلیم اللہ موجود تھے۔اجلاس میں ویلج کونسل نجیگرام کے تعلیم،صحت کے علاوہ دیگر بنیادی مسائل پر بحث کی گئی،اجلاس میں بتایا گیا کہ ویلیج کونسل نجیگرام کا زیادہ تر آبادی پہاڑی پر آباد ہے وہاں پر مناسب راستے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے۔انہی راستوں کی وجہ سے اساتذہ کرام اور طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ناظم فضل ودود باچہ نے کہاکہ ویلیج کونسل نجیگرام کے جنگلات کو ہم نے خود محفوظ رکھا ہے اور اگر کسی نے جنگل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی گئی ہے اور آج ہمارے جنگلات صحیح سلامت ہیں۔انہوں نے کہاکہ کم وسائل کے باوجود ہم اپنے ویلیج کونسل کے نکاس آب،صفائی کے علاوہ دیگر بنیاد ی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔بعد میں شبنم نورین، مھوش رشید نے کہاکہ ویلیج کونسل نجیگرام پورے علاقے کے لئے ایک ماڈل ویلیج کونسل ہے اور آپ لوگوں کے اس محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ویلیج کونسل نجیگرام کو مزید ترقی کے لئے اپنا بھرپور تعاون کریں گے اور بعد میں انہوں نے ویلیج کونسل نجیگرام کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔