بریکوٹ(مانند نیوز ) پی سی بی کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے فضل محمود ٹرافی میں سوات سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ہر سال کھیلے جانے والے فضل محمود ٹرافی جو کہ اس سال سوات میں کھیلا گیا میں سب ڈویژن بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی سے تعلق رکھنے والا کھلارٹی مدثر احمد خان نے ٹرافی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالتراتیب 92اور 82رنز سکور کئے۔ماہر ین کرکٹ کے مطابق اگر مدثر احمد خان نے اپنے کھیل پر اسی طرح توجہ دی اور ان کی اس طرح کارکردگی رہی تو وہ دن دور نہیں کہ وہ اپنے ملک کے انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ بن کرملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔اس موقع پر اخبار نویسیوں کو بتاتے ہوئے کہاکہ فضل محمود ٹرافی کے لئے میں نے بہت محنت کی اور بہترین کارکردگی کے لئے اپنی بھر پور کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے مداحوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے وقتاً فوقتاًمجھے سپورٹ کیا اور ہر لمحے مجھے داد دی۔انہوں نے کہاکہ زندگی نے وفا کی اور دعاؤں نے اثر دکھا تو انشاء اللہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوکر ایک دن اپنے ملک کے لئے انٹر نیشنل سطح پر کھیلاوں گا جو کہ میرا خواب ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے