ہنگو (مانند نیوز)ضلع ہنگو میں محرم الحرام کی مناسبت سے سیکورٹی کے انتطامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 2009کے امن معاہدے پر دونوں فریقین پورے خلوص سے عمل پیرا ہیں۔ مخصوص حالات میں پاک آرمی اور فرنٹیئر کور سمیت تمام فورسز کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔امن کمیٹی کے ممبران، علماء کرام اور عوام نے ہمیشہ مذہبی رواداری کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ہنگو کی ذمہ دارانہ صحافت کا بھی امن کے قیام میں کلیدی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین اور ڈی پی او خالدخان نے سینئر صحافیوں کو محرم الحرام کی مناسبت سے سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جی او سی نائن ڈویژن اور کوہاٹ میں منعقدہ ریجنل جرگے میں امن کمیٹی کے ممبران، عوامی نمائندوں اور علماء کرام نے ہنگو میں مذہبی راوداری قائم رکھنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس کیلئے 2009 کے امن معاہدے پر بھی فریقین مکمل خلوص کے ساتھ عمل کر رہے ہیں حیدر حسین نے کہا کہ صحافیوں، سول سوسائٹی، ٹریڈیونین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ ضلعی انتظامیہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر چکی ہے۔ ڈی پی او محمد خالد خان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے بتایا کہ مخصوص حالات کے پیش نظر پہلے سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا پاک فوج، فرنٹیر کور، ایف سی، پولیس، لیوی فورسز اور لیڈی کانسٹیبلان کو بھی امام بارگاہوں، مساجد اور حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا اس کے لئے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے تمام صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ایف آئی اے کا عملہ بھی ہنگو میں متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں دفعہ 144کا نفاذ پہلے ہی کردیاگیاہے۔ محمد خالد خان صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے زمہ دارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر سنئیر صحافیوں طارق محمود مغل، شہید خان اورکزئی، فاروق پراچہ اور دیگر نے سیکیورٹی صورتحال کے متعلق انتظامیہ کو اپنے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہنگو میڈیا کا ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے حوالے سے اپنا ایک منفرد مقام ہے اور صحافی اپنے قلم اور کیمرے کو مذہبی ہم آہنگی اور پائیدار امن کیلئے استعمال میں لاتے رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے