مردان (مانند نیوز)کمشنر مردان ڈویژن محمد ایاز نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مردان شہر کی مرکزی امام بارگاہ اور جلوس کے روٹس کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیرپاؤ، ڈی پی او ظہور بابر آفریدی،ایس پی ہیڈکوارٹر رضوان حبیب اور ڈی ایس پی سٹی اعجاز خان سمیت مقامی پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈی پی او مردان نے کمشنر مردان ڈویژن کو امام بارگاہ اور جلوس کی گزرگاہوں کے سیکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی جبکہ سیکیورٹی اقدامات کے متعلق ضروری تجاویز بھی پیش کیں۔ کمشنر مردان نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔