پبی (مانند نیوز)کرپٹ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ بے تحاشا مہنگائی نے ملازمین کی قوت خرید بھی چھین لیا۔موجودہ کرپٹ حکمران نے سرکاری ملازمین کا جینا دو بھر کردیا۔صوبائی حکومت تنخواہوں اور پینشن میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمران اقتدار حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔اور غریب عوام اور سرکاری ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں۔حکمران آئے روز بجلی گیس اور اشیائے خورد نوش میں اضافہ پہ اضافہ کر رہے ہیں۔اور ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ائے روز ملازمین مہنگائی اور بھوک افلاس سے خودکشیاں کرنے لگے ہیں۔لیکن ظالم اور جابر حکمران اقتدار کے نشے میں مست غریب عوام اور ملازمین زندہ درگور کردیے۔کرپٹ آشرافیہ نے صرف ملازمین پر بھاری ٹیکس لگا رہے ہیں۔ملک کے کارخانہ دار اور امراء طبقہ کو حکمران نواز رھے ھیں۔اور بلاسود قرضے اور سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے دھمکی دی۔کہ ملک بھر عوام اور سرکاری ملازمین ان کرپٹ آشرافیہ کو ایوانوں سے باہر نکالنے کے لیے تیاری کریں۔اور جلد سول نافرمانی کی تحریک باہمی مشاورت سے شروع کرینگے۔اب غریب عوام اور سرکاری ملازمین اس مہنگائی کے سونامی اور بھاری ٹیکسوں کی سکت برداشت نہیں کر سکتے۔صوبائی حکومت تنخواہوں اور پنشن میں 25 فیصد کے اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کریں۔اور پنشن اصلاحات کے نام پر پنشن سے کٹوتی کا کالا قانون بھی فوری طور پر واپس لیں۔ورنہ صوبائی اور وفاقی سطح پر پارلیمنٹ ھاوس کے سامنے احتجاجی دھرنوں کا جلد اعلان کریں گے۔