شیرگڑھ (مانند نیوز) بائیزی پریس کلب شیرگڑھ کے زیر اہتمام آمن واک مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے افراد کا امن کے حق اور بد آمنی کے خلاف پریس کلب بلڈنگ سے شیرگڑھ بازار تک امن مارچ کیا شرکاء نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے،چارٹس اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر امن کے حق میں اور بد امنی کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ امن کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی ریلی مین بازار شیرگڑھ پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی احتجاجی جلسے سے پریس کلب شیرگڑھ کے بانی رکن سینئر صحافی بخت اللہ جان حسرت، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالواسع صدر پریس کلب شیرگڑھ مسلم خان،اے این پی کے ناصر خان،پی ٹی ائی کے انجینئر حمید الحق،امن جرگہ ہاتھیان کے صدر ڈاکٹر اختر اقبال،پریس کلب کے جنرل سیکرٹری افسر علی خان لوندخوڑ،سابق کونسلر شاہ خالد مہمند اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی رہنماء شاہد خان،جے ائی کے فضل اللہ، پختونخواہ میپ کے عرفان الدین اور نثار خان،اے این پی کے اصلت خان اور دیگر بھی موجود تھے ریلی کے شرکاء نے بد آمنی کے خلاف اور امن کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر ڈی پی او مردان سے مطالبہ کیا گیا کہ بائیزی پریس کلب شیرگڑھ کو سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکار دئے جائے اس سے پہلے سیکیورٹی کے لئے دو اہلکار تعینات تھے جو بعد میں واپس بلائے گئے لہذا اس وقت پریس کلب کو سیکیورٹی کی اشد ضرورت ہے ورنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے پر انتظامیہ ذمہ دار ہونگے انہوں نے کہا کہ امن زندگی کی ضمانت ہے جہاں امن نہ ہوں وہاں زندگی مشکل ہوتی ہے ہمیں ہر قیمت پر امن کے لئے نکلنا ہوگا حکومت عوام کو تحفظ دیں آپریشن عزم استحکام کی شدید الفاظ میں مخالفت کی گئی مقررین نے کہا کہ اپریشن مسئلوں کا حل نہیں اس سے حالات مزید بگڑ جائیں گے اور ملک میں انارکی پیدا ہوگی ملک مزید کسی قسم کی آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدامنی پھیلائی جا رہی ہے تاکہ آپریشن کے لیے راہ ہموار ہو سکے یاد رہے کہ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے پریس کلب انتظامیہ کے ساتھ فون پر رابطہ کرکے جلالہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بائیزی پریس کلب شیرگڑھ کا امن کے حوالے سے واک نیک شگون اور خوش آئند قرار دیا ہے