پشاور(مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق برٹش امیچیور اسکواش چیمپئن اطلس خان، سابقہ عالمی نمبر دس کھلاڑی، جان شیر خان کے اسسٹنٹ کوچ امجد خان اور اسکواش کوچ اور جان شیر خان کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ محمد وسیم ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس بھی موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں جان شیر خان اور اس خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اپنے ہیروز اور ملک کا نام روشن کرنے والے ہمارے محسن ہیں اور اسی جذبہ کو فروغ دینے میں یہاں آیا ہوں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے ہمارے صوبہ کے نوجوان اپنی جیب خرچ سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو ذندہ رکھے ہوئے ہیں گورنر ہاؤس کے زیر اہتمام صوبہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ صوبہ کا روشن چہرہ ہم سپورٹس اور ٹورازم سے ہی دنیا کو دکھا سکتے ہیں ملاقات میں صوبہ میں اسکواش سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جان شیر خان نے کیا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اقدامات لائق ستائش ہیں خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں حکومتی اور معاشرے کی سرپرستی کی ضرورت ہے۔ اسکواش کے کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانا انتہائی ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے