پشاور (مانند نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کی اور نہ دستخط کئے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈے کی نفی خود وفاقی وزیر اطلاعات نے کی تھی، فیصل کریم کنڈی مردہ گھوڑے میں جان ڈال کر میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کی اور نہ دستخط کئے، کسی بھی آپریشن سے پہلے پارلیمنٹ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہمارا ہی مطالبہ ہے۔ تین بار شکست خوردہ شخص الٹے سیدھے بیانات دیکر میڈیا کی توجہ چاہتے ہیں، نااہل کنڈی علی امین سمیت تینوں بھائیوں سے بدترین شکست کھا کر ہیٹرک مکمل کرچکے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا امن امان سے متعلق بے بنیاد بیان سے پہلے پیپلز پارٹی کا دور ضرور یاد رکھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے