پبی (مانند نیوز)غلام نبی سینا نے امیر جماعت اسلامی پی کے 89کاحلف اٹھالیا امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ حاجی عنایت الرحمن نے ان سے حلف لیا اس موقع پررہنما جماعت اسلامی و سابق امیدوار پی کے 89 مولانا سمیع الرحمن یوسفی انجینئر سکندر اسد صدر جے آئی یوتھ نوشہرہ، عمیر الرحمٰن یوسفی نائب صدر جے آئی یوتھ ضلع نوشہرہ،مقامی امیر خدریزی شادولی خان، اشراف خان ممبر بھی موجود تھے غلام نبی سینا نے امیر جماعت اسلامی پی کے 89کاحلف لینے کے بعد خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جما عت نے میرے کندھوں پر جو ذمداری ڈالی یہ کو ئی معمولی ذمداری نہیں ہے میں احسن طر یقے سے ادا کر نے کی کوشش کر ونگا اور جماعت کی سر بلندی کے لئے جماعت کے ارکان ممبران اور کار کنان کے ساتھ مل کر دن رات کا م کر و نگا