پبی (مانند نیوز )نوشہرہ: نوشہرہ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے گزشتہ ہفتے میں 243 سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ملک اشفاق حسین نے کہا کہ ریسکیو 1122 اس وقت نوشہرہ کے 8 آٹھ مختلف سٹیشنوں میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات فراہم کر رہا ہے، گزشتہ ہفتے ریسکیو 1122 نے عوام الناس کو اوسط 6 منٹ اور 20 سکینڈز میں خدمات فراہم کیں، گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع نوشہرہ میں تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث 29 روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جبکہ 193 میڈیکل، 8 آگ لگنے کے واقعات، 05 جرائم، ڈوبنے کے واقعات کی تعداد 3 جبکہ 04 دیگر ایمرجنسیز کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں جس میں 242 افرادکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے میں مختلف ایمرجنسیز کے دوران دو افراد جان بحق ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ملک اشفاق حسین نے بتا یا کہ ریسکیو 1122 نے ہسپتال سے ہسپتال منتقل کرنے کی 61 ایمرجنسیز میں 64 مریضوں کو بہتر علاج معالجے کے لئے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کیا جن میں 32 بیرونی ڈسٹرکٹ جب?ہ 29 اندرون ڈسٹرکٹ ریفرل ایمرجنسیز شامل ہیں