پبی (مانند نیوز ) محکمہ فوڈ نوشہرہ خود ساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ضلع نوشہرہ میں تاجروں کی خود ساختہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے ضلع نوشہرہ میں انتظامیہ کا نام ونشان تک نہیں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے حالات بے قابو ہوچکے ہیں ان خیا لات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری عبدالصمد پراچہ نے پبی پریس کلب کے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں عوامی پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی جائے جو کمیٹی اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے قیمتوں کا تعین کریں اور جو بھی دکاندار خود ساختہ مہنگائی، ملاؤٹ اور ذخیرہ اندوزی کرنے میں ملوث پائے انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے انہوں نے کہا کہ غریب عوام پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں بجلی، سوئی گیس کے بلوں میں ناروا ٹیکسز سے بھی تنگ ہیں جبکہ دوسری جانب تاجر برادری خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آٹا، دودھ، گھی، چینی اور دیگر اشائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے ضلعی انتطامی افسران اے سی کے دفتروں باہر نکلے اور عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے چٹکارا دلائیں۔