پبی (مانند نیوز )عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیر اہتمام مختلف سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اجلاس باچا خان مرکز میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی معاشی بدحالی اور 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوااجلاس میں صوبے کو درپیش دیگر مسائل کے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیامشترکہ جدوجہد کیلئے اتحاد اور لائحہ عمل پر بھی تفصیلی مشاورت مشاورت ہوئیاجلاس میں اتحاد کیلئے لائحہ عمل بنانے کیلئے تمام جماعتوں کے اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے ز?ر اہتمام مختلف سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس باچا خان مرکز میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر عنایت اللہ خان، جمعیت علماءاسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاءالحق درویش، مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین افضل خاموش، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اشرف ہوتی، قومی وطن پارٹی کے ترجمان طارق احمد خان، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم عسکر اور عوامی ورکز پارٹی کے کفایت خان ایڈوکیٹ سمیت اے این پی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور صوبائی کابینہ کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال، معاشی بدحالی، پچھلے انتخابات میں دھاندلی اور صوبائی خودمختاری سمیت صوبے کو درپیش دیگر مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو اورمشترکہ جدوجہد کیلئے اتحاد اور لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ موجودہ وقت میں پختونخوا میں سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشتگردی میں اضافہ ہے۔ پورے صوبے میں افراتفری اور عام عوام سمیت تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔ صوبہ بھر میں حکومتی رٹ دکھائی نہیں دے رہی ہے، جنوبی اضلاع میں رات کے وقت عملی طور پر دہشتگردوں کی حکومت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن عزم استحکام امریکہ کی خوشنودی اور سی پیک کا راستہ روکنے کیلئیہے۔موجودہ حالات میں عوام کا مذاکرات اور آپریشن دونوں پر اعتماد نہیں رہا ہے۔ کسی بھی حکمت عملی سے قبل پارلیمان، عوام، سیاسی جماعتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔انہوں نے مز?د کہا کہ صوبے کو درپیش معاشی مسائل عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔ صوبائی خودمختاری کو شدید خطرات لاحق ہیں اور این ایف سی ایوارڈ کا راستہ روکا جارہا ہے۔ ضم اضلاع کی مشکلات صوبے کی دیگر مشکلات سے کہیں زیادہ ہے۔ ضم اضلاع کے ساتھ سالانہ سو ارب گرانٹ سمیت دیگر وعدے تاحال پورے نہیں ہوئے۔ میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ ملک معاشی طور پر آئی ایم ایف کا غلام ہے اور حالیہ وفاقی بجٹ بھی وہاں سے تیار ہوکر آیا ہے۔ مسائل کے حل کیلئے آزاد عدلیہ کی ز?ر نگرانی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے پاک نئے انتخابات ضروری ہیں تاکہ پارلیمان پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوسکے۔ان تمام حالات کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ہی ممکن ہے۔ تمام مسائل کے حل اور مشترکہ جدوجہد کیلئے عوامی نیشنل پارٹی اتحاد کی تجویز پیش کرتی ہے۔ اجلاس میں مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین افضل خاموش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ایک مسلسل جدوجہد ضروری ہے۔ سیاسی جماعتوں اور دیگر مکتبہ فکر کے درمیاں ہونے والے تینوں پچھلے جرگوں کے نکات کو عملی شکل دینے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ موجودہ حالات میں امن کے ایک نکاتی ایجنڈے کو آگے لیکر جانا ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری عطاء الحق درویش نے کہا کہ امن کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ریاست اس ذمہ داری کو پوری کرنے میں ناکام ہے۔جے یو آئی 2024 کے عام انتخابات کو مکمل طور پر مسترد اور نئے انتخابات کا مطالبہ کرچکی ہے۔ کسی کو بھی اعتماد میں لئے بغیر پختونخوا میں نئے آپریشن کے فیصلے کوبھی ہماری جماعت مسترد کرچکی ہے۔ملک اور بالخصوص صوبے کی موجودہ معاشی بدحالی ان تمام مسائل کی بدولت ہے۔ دیگر مسائل حل ہوں گے تو معاشی صورتحال بھی قابو میں آجائے گی۔ جماعت اسلام کے صوبائی نائب امیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ ملٹری آپریشن کے فیصلے کو جماعت اسلامی مسترد کرچکی ہے۔ کسی بھی نئے آپریشن سے قبل پچھلے تمام آپریشنز کا مکمل اور شفاف آڈٹ کیا جائے اور تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں۔ صوبے کے اندر سیکیورٹی کے تمام امور پولیس کے حوالے کئے جائیں اور چیک پوسٹس سے فوجی اہلکاروں کو فوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے جن حلقوں پر فارم 45 اور 47 کیتنازعات ہیں، اسکے حل کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ عوامی ورکرز پارٹی کے کفایت خان ایڈوکیٹ نے اجلاس میں کہا کہ عام عوام کو متاثر کرنے والے بجلی اور مہنگائی جیسے فوری مسائل کی طرف رجوع کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اس سے عوام کا اعتماد بحال ہوسکتا ہے اور امن کیلئے جدوجہد میں انکو ساتھ ملایا جاسکتا ہے۔ آئین پر مکمل عملدرآمد کرانا ہوگا اور سویلین اداروں میں فوجی مداخلت کو روکناہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نصاب میں شدت پسندانہ مواد کا خاتمہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ندیم عسکرنے کہا کہ سیاست سے فوج کے کردار کا خاتمہ جمہوریت اور نظام کیلئے ضروری ہے۔ اتحاد بنا کر احتجاج کا ایک مسلسل سلسلہ پختونخوا میں شروع کرنا چاہیئے۔ انتخابات کے نتائج اور آپریشن عزم استحکام کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اشرف ہوتی نے کہا کہ ایک مشترکہ قراردار کے ذریعے عزم استحکام آپریشن کو مکمل طور پر مسترد کردینا چاہیئے۔ آئی ایم ایف کے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ وسائل کے حوالے سے عوام میں شعورپیدا کرنا چاہیئے اور 18ویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد اور اسکی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے چاہیئے۔ قومی وطن پارٹی کے ترجمان طارق احمد خان نے کہا کہ سب متفق ہیں کہ 2024 انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور اس کو ہم مسترد کرچکے ہیں۔ امن کیلئے مشترکہ جدوجہد حالات کی مناسبت سے نہایت ضروری ہے۔ اجلاس