پشاور(مانند نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایسا آپریشن ہو جس سے دہشت گردی کی بیماری کا مکمل خاتمہ ہو اور پائیدار امن کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی وزیرستان کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا جس نے گورنر ہاؤس پشاور میں ان سے ملاقات کی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، سیکرٹری کوارڈینیشن فرزند علی خان وزیر بھی موجود تھے وفد کی قیادت ڈویژنل صدر پی پی پی نیک دراز خان، قبائیلی عمائدین ملک نثار علی خان اور خلیل خان کررہے تھے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کی آپریشن کے حوالہ سے خدشات کے خاتمہ کے حامی ہیں قبائل نے ہمیشہ پاکستان کے بلاتنخواہ سپاہی کا کردار ادا کیا آپکی تشویش سے جلد ہی وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ فورم پر رکھیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل پشاور میں اعلان کیا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں اس حوالہ سے معاملات کو رکھیں گے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں خیسور واقعہ کے وقت میں خود وہاں گیا تھا انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیئے مختص فنڈز صوبائی حکومت کی جانب سے درست خرچ نہیں کیئے گئے شب خون مارا گیا اس زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیئے قبل ازیں قبائلی رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام خان بارڈر عوام اور تاجروں کے لیئے کھولی جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائل کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں مگر گزشتہ حکومت نے جو لوگ دوبارہ آباد کیئے اس سے حالات اب تشویش ناک ہورہے ہیں ایسی صورت حال کا سدباب کیا جائے۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے