کرم (مانند نیوز)حضرت امام حسینؑ کی شہادت پوری عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔اسلام ہمیں آپس میں اخوت، مساوات اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کمانڈنگ آفیسر 55 بلوچ کرنل یوسف، علماء کرام اور قبائلی مشران نے پاراچنار میں منعقدہ بین المسالک ہم آہنگی و رواداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ کرم نے کیا تھا۔ کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود مہمان خصوصی جبکہ کمانڈنگ آفیسر 55 بلوچ کرنل یوسف نے بطور گیسٹ آف آنر تھے جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم نثار احمدخان، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم حفیظ اللہ اور اپر لوئر و سنٹرل کرم کے قبائلی مشران بھی شریک ہوئے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی شہادت عالم انسانیت کیلئے رشد و ہدایت ہے اور ہمیں چاہئیے کہ آپس کے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھ کر اسلامی اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں۔ مقررین نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی شہادت جملہ انسانیت کیلئے ایک زندہ مثال ہے جسے مشعل راہ بنا کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں اس عزم کا اعادہ کہ ہم سب ایک ہوکر ضلع کرم کی امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر کرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام ایک ایسا مہینہ ہے جو ہمیں قربانیاں دینے اور ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنے آنے والی نسلوں کو پر امن معاشرہ قائم کر کے دیں اور اس سلسلے میں ضلع کرم کے مشران کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتشار پھیلانے والے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے اور قبائلی مشران ایک پیج پر ہیں۔محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور انشاء اللہ محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک کی بقاء و سلامتی اور محرم الحرام کے پرامن انقعاد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے