ہنگو (مانند نیوز)ضلع ہنگو میں پولیو، ڈینگی اور ان جیسے دیگر مہلک بیماریوں پر قابو پانے سے متعلق ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈپٹی ڈی ایچ او اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو، ڈینگی اور ان جیسے دیگر مہلک بیماریوں پر موثر طور پر قابو پانے اور ان کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں کمیونٹی میں مذکورہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر اختیار سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے خصوصی مہمات چلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کو اس کیلئے موثر اور قابل عمل لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے