چترال لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کے دفتر میں ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوئی۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محمد عمران خان نے کی۔ اجلاس میں انتظامی افسران و دیگرلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام شعبہ جات کے سربراہوں سے خطاب کیااور کہا کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں اور ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے اپنا کردار اور ذمہ داریاں ادا کریں۔ آگاہی سیشنز اور سیمینارز کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں۔ افزائش کے مقامات کو کم کرنے کے لیے باقاعدگی سے اندرونی اور بیرونی نگرانی کی سرگرمیاں انجام دیں۔ مدارس، سکولوں اور مسجدوں میں رضاکاروں کے ذریعے پیغام پھیلائیں۔ اجلاس کا مقصد ضلع میں ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو مل کر کام کرنے کے لیے متحرک کرنا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے