پبی (مانند نیوز)نو تعینات ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود نے بطور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کاچارج باقاعدہ طورپر سنبھال لیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنے پر دفتری سٹاف سے تعارفی ملاقات کیا۔ باقاعدہ طورپرچارج سنبھالنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے دروازے عوام الناس کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، دن ہو یارات ڈپٹی کمشنر بمعہ جملہ ٹیم عوام الناس کی خدمت کیلئے دستیاب ہوں گے اورعوام الناس کودرپیش مسائل کی بروقت اور فوری حل کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کے ملازمین کے نام پیغام میں کہنا تھاکہ تمام سرکاری ملازمین عوام الناس کی خدمت فرض عین سمجھ کرکریں، میرٹ کی بالادستی قائم کریں,اقرباء پروری اور ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی سے پرہیز کریں۔ایمانداری اور دیانت داری سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کریں گے اور غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے