باجوڑ (مانند نیوز)ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان گنڈاپورنے ریجنل الیکشن کمشنر مالاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر/ ڈی ار او باجوڑ محمد انور الحق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اجمل حفیظ کے ہمراہ ضلع باجوڑ حلقہ PK-22 پر ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہِ کیا۔ تمام پولنگ سٹیشنوں کو فراہم کی گئی انتظامات اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ افسران بالا نے تمام پولنگ سٹاف کو ہدایات جاری کی کہ پرامن اور شفاف الیکشن کو ہر قیمت ممکن بنایا جائے اور کسی کو الیکشن کے شفاف عمل میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ افسران بالا نے سیکورٹی پر مامور جوانوں کو بھی ہدایات جاری کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں حلقہ مانیٹرنگ کنٹرول روم کو فوری طور پر مطلع کریں تاکہ ضمنی انتخابات کے عمل کو بلا کسی تعطل ممکن بنایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے