جمرود(مانند نیوز)عہد ے میرٹ، پارٹی پالیسی اور آئین کے تحت تقسیم کئے گئے ہے الیکشن کمیٹی پر لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں۔نومنتخب کابینہ کاپریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق خیبر انصاف یوتھ وینگ کے عہدے میرٹ اور پارٹی کے خدمات کے عوض دیئے گئے جس پر ہم صوبائی، مرکزی اور ریجن صدر اور کمیٹی کے شکر گزار ہے، ان خیالات کا اظہار انصاف یوتھ وینگ ضلع خیبر کے صدر سید عارف،جنرل سیکرٹری محمد رفیق،نائب صدرگوہر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد صاحب، کوارڈینیٹر رحیم آفریدی، انفارمیشن سیکرٹری محمد عاطف آفریدی،انصاف یوتھ وینگ صدر جمرود شاہد خان،جنرل سیکرٹری اسامہ، سینئر نائب صدرامجد خان،نائب صدرامیر محمد، عمران،یوتھ وینگ کارکنان نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا سید عارف نے کہاکہ خیبر کے سطح پر عہدوں کا چناؤ میرٹ اور پارٹی پالیسی اور ائین کے تحت ہوا،6جون کو نوٹیفیکیشن جاری ہوا اور خواہشمند حضرات نے اپنے فارم کمیٹی کے پاس جمع کئے اور باقاعدہ ضلع خیبر کے سطح پر انٹرویو لی گئی،یوتھ وینگ عہدوں کا چناؤ مرکزی صدر مینا خان آفریدی، صوبائی صدر سہیل آفریدی، اور ریجن صدر ساجد مہمند نے پارٹی پالیسی، آئین کے مطابق اور 9 مئی کے بعد بہترین خدمات کی بنا ٰء پر کیا، محمد رفیق آفریدی نے کہا مرکزی صدر مینا خان اور صوبائی صدر سہیل آفریدی کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد اور اصل انقلاب نوجوان لا سکتی ہے اس وقت پارٹی مشکلات کا شکار ہے اختلافات کو بلاطاق رکھ کر خان کی رہائی کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے خان نوجوانوں کی بہتر مستقبل کی خاطر جیل کاٹ رہے ہیں۔یوتھ وینگ کا مقصد نوجوانوں کی این سی، وی سی کے سطح پر کیبینٹ بنانا اور عمران خان کی رہائی ممکن بنانا ہے،گوہر آفریدی نے کہا کہ قائدین کے فیصلے سر آنکھوں پر قبول ہے اور تمام تر عہدے میرٹ پر دیئے گئے، آئین اور پارٹی پالیسی کے مطا بق سلیکشن ہوئی ہے گذشتہ دس بارہ سال سے پارٹی کے لئے خدمات کرنے والے اور 9 مئی کے بعد سخت حالات میں پارٹی کو فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والوں کا انتخاب ہوا ہے اعتراض لگانے والوں کے اعتراض بے بنیاد ہے ہر کوئی تو عہدیدار نہیں بن سکتاآخر میں مخالفین کو دعوت دی گئی کہ آئے اور عمران خان کی رہائی اور پارٹی فعالیت کے لئے مشترکہ طور پر کردار ادا کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے