شانگلہ (مانند نیوز)لاکھڑا کول مائین کی کول کمپنی کی کان میں تین مزدورچیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے کان میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ تینوں مزدور کئی فٹ نیچے گرے جس پر کان کی چھت بھی ان کے اوپر گرگئی تینوں کی نعشیں کان سے نکال لی گئی۔ پولیس کے مطابق لاکھڑا کول مائین کی نعوت مل کول کمپنی میں کان سے کام ختم کر کے تین مزدور جن میں حضرت خان سکنہ مانئی سر کوٹکے، فضل الرحمان سکنہ بونیر اور خان ولی سکنہ چاگم پورن سکنہ شانگلہ چیئر لفٹ سے اوپر آ رہے تھے کہ لفٹ کا رسہ ٹوٹنے سے کئی فٹ اوپر سے نیچے گریں ایک زور دار دھماکے سے چیئر لفٹ کے گرنے سے کان کی چھت بھی ان کے اوپر گرگئی جس سے تینوں مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر دیگر مزدوروں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تینوں مزدوروں کو کان سے نکال کر اس موقع پر موجود ڈی ایس پی خانوٹ دھنی بخش کا کہنا تھا کہ تینوں مزدور بونیر اور شانگلہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ تینوں کی لاشیں مانجھند متعلقہ ہسپتال منتقل کی گئی۔ واضع رہے کہ لاکھڑا کول مائین کی کمپنیوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو سیفٹی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے۔جس کی وجہ سے متعدد مزدور کان میں حادثے کا شکار بن کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے