کرم (مانند نیوز)محرم الحرام کی مناسبت سے ایف آئی آئی اے کے سائیبرکرائم ٹیم نے پاراچنار ضلع کرم کادورہ کیا جہاں اس نے علاقے کے مشران اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا۔ سائیبر کرائم ٹیم نے شرکاء کو اپنے دورے کے اغراض و مقاصد سے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا۔ اس موقع پر سائیبر کرائم ٹیم کے سینئر اہلکار نے شرکاء کو سوشل میڈیا پر شرانگیز، دل آزار اور علاقے میں بدامنی پھیلانے والے ویڈیو اور پوسٹس آپلوڈ کرنے کے مضمرات اور ان پر قانونی کارروائی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایسے ویڈیوز اور پوسٹس آپلوڈ کرنے سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر ایسے افراد/عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے گریز کرنے کی تاکید کریں۔ علاقے کے مشران نے سائیبر کرائم ٹیم کو ضلع کرم میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا کہ اس اہم ایشو پر علاقے کے لوگوں کو اعتماد میں لیا اوراس سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے ٹیم کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے