شانگلہ (مانند نیوز)شانگلہ کے اور چار کوئلہ کان مزدور لقمہ اجل بن گئے دو دنوں میں جان بحق ہونے والے محنت کشوں کی تعداد سات ہو گئی۔ آئے روز کانوں میں حادثات اب معمول بن چکے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے کوئلہ کان حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جس میں سب سے زیادہ بدقسمت ضلع شانگلہ کی محنت کش ہے۔ گزشتہ روز کے حیدرآباد کے علاقے لاکھڑامیں تین محنت کش کان کن جان بحق ہوئے۔ جب کہ صوبہ پنجاب علاقیچواسیدان شاہ میں گزشتہ روز حادثے میں شانگلہ کے مزید چار افراد جان بحق ہو گئے۔چواسیدان شاہ پنجاب اور لاکھڑا کول مائن حیدر آبا دسندھ میں کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات میں سات کان کن جان بحق ہو گئے ہیں جن میں شانگلہ کے تین نو جو ان کان کن بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چواسیدان شاہ پنجاب اور لا کھڑاکول مائن حیدر آبادسندھ میں کوئلہ کانوں میں حضرت خان ولد سیف اللہ، خان ولی ولد سید محمد،فضل رحمان ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔ مختلف حادثات میں سات کان کن جان بحق ہو گئے ہیں۔ ۔ اسی طرح پنجاب کے چواسیدان شاہ کول مائن میں بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے چھت کی شیٹر نگ بیٹھ جانے کی وجہ سے چار کان کن مائن کے ملبہ میں دب جانے سے جان بحق ہو گئے ہیں۔ جن میں شانگلہ گاؤں ماچکنڈ ئیپورن کے رہائشی جہان زادہ ولد منہاج جان بحق ہو گئے ہیں۔ ان تمام افراد کے لاشوں کو نکال کر آبائی علاقوں کو دفنانے کیلئے روانہ کر دئے گئے ہیں۔شانگلہ کی فضاء سوگ گوار۔کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع اب یہ معمول بن چکاہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے