پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لیجانے میں کاروباری اور زرعی شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، میری کوشش ہو گی کہ زرعی اور کاروباری شعبہ کو ترقی کیطرف گامزن کروں، صوبے میں کاروباری اور زرعی شعبہ کو ترقی دیکر معاشی ترقی اور معاشی استحکام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس پشاور میں پشاور ٹریڈرز چیمبرز کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا. وفد کی قیادت صوبائی صدر ملک مہر الہی اور سرپرست اعلیٰ پشاور ٹریڈرز چیمبر بابائے تاجران امین حسین بابر اور پشاور ٹریڈرز چیمبر کے صدر غلام بلال جاوید نے کی. وفد میں آل پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد الدین، محمد ہاشم سمیت پشاور کے مختلف بازاروں کے تاجر تنظیموں کے صدور اور دیگر عہدیدار بھی شامل تھے. وفد کے شرکاء نے گورنر کو تاجر برادری کو انکم ٹیکس سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا. انہوں نے بتایا کہ پشاور کے چار پانچ بازاروں کو اکٹھا کرکے انکم ٹیکس لگادیا گیا ہے. وفد نے کہا کہ انکم ٹیکس کی بجائے اسے پراپرٹی ٹیکس یا دوسرا نام دیا جائے اور اس میں ریلیف دیا جائے، انہوں نے اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کرنیکی درخواست کی. وفد نے کینٹونمنٹ میں موجود مساجد کے سولرائزیشن کا بھی مطالبہ کیا. وفد نے ٹریول ایجنسیز کو جیری سے متعلق درپیش مسائل بھی آگاہ کیا اس کے علاوہ صوبے میں انڈسٹری بالخصوص سمال انڈسٹریز کے مسائل پر بھی گفتگو کی اور بتایا گیا کہ سمال انڈسٹریز کو کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے.گورنر نے متعدد معاملات کا فوری نوٹس لیا، جن میں صدر روڈ پر ارباب روڈ کی طرف تخت و جماعت کے سامنے یوٹرن کو کھولنے کے احکامات بھی شامل ہیں۔ انڈس اسپتال کے لیے پشاور میں سو کنال زمین دینے کے حوالے سے گورنر نے کہا کہ ان کی ڈاکٹر باری سے اس حوالے سے ملاقات اور بات ہوئی ہے، انکم ٹیکس سے متعلق وزیراعظم سے تفصیلی بات کروں گا اور ایف بی آر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بات کی جائیگی. وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ حال ہی میں تاجکستان کا دورہ کیا،وہاں پر کاروبار کے وافر مواقع دستیاب ہیں. صوبہ کی تمام بزنس کمیونٹی مشترکہ طور پر ایک وفد بنا لیں تو انکو تاجکستان کا دورہ کرائیں گے تاکہ وہ وہاں کے کاروباری شعبہ کی ترقی سے سیکھ سکیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز چائنہ سفیر سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سی پیک کے تحت 10اکنامک زون کی نشاندہی کی ہے کہ جو ابھی تک شروع نہیں ہوئے اور یہ بھی بتایا کہ ڈی آئی خان میں بھی جس جگہ پر اکنامک زون بنایا گیا ہے وہاں پر تاجر جا ہی نہیں سکتے. انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور ہم سب کو مشترکہ یہ صوبہ آگے لیکر جانا ہے، صوبے کے مسائل مل جل کر حل کرنے ہوں گے. گورنر نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے انڈسٹری کی ترقی بہت ضروری ہے۔ انڈسٹری کو تمام سہولیات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے اور تاجربرادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائیگا، اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے گورنر کو سووینئرز اور گلدستے بھی پیش کیے گئے. #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے