ہنگو(مانند نیوز)ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی نذیر خان (PSP) کی سربراہی میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات اور پرامن انعقاد کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پیز صاحبان سمیت تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور دیگر زمہ دار پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس عزا اور چھوٹے بڑے ماتمی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اورکزئی نذیر خان نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلع میں آمن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ممکنہ سیکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو سخت اور موثر بنائیں۔محرم کے دوران مجالس عزاء اور ماتمی جلوس سے قبل شہر آبادی میں رہائشی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کا مکمل ریکارڈ مرتب کی جائے اور تمام مشکوک افراد اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ تمام پولیس افسران محرم الحرام کے دوران مذہبی اور سیاسی گفتگو سے پرہیز کریں اور بہترین حکمت عملی سے محرم الحرام کے دوران منعقدہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے پرامن انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں امن و سلامتی کی فضاء کو کسی صورت سوگوار نہیں ہونے دینگے جس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔آخر میں ڈی پی او اورکزئی نذیر خان نے ضلعی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس حکام اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اپنی ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ محرم الحرام کے دوران کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعے رونما نہ ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے