ہنگو(مانند نیوز) ہنگو تھانہ صدر کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پک اپ گاڑی سے ملزمان نے پستول کی نوک پر 06لاکھ روپے نقدی اور گاڑی میں سوار افراد سے موبائل فونز لیکر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے کچھ ملزمان نے پستول کی نوک پر ایک پک اپ گاڑی سے چھے لاکھ روپے اور اس میں سوار افراد کے موبائل فونز چھین لیے۔ یہ مجرمان نہایت تیزی سے واردات کرکے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور فوری طور پر ڈی ایس پی سرکل عماد الدین اور حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او جمشید خان کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ وقت میں ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان کی گرفتاری کے دوران پولیس نے چھینی گئی رقم، موبائل فونز، اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل اور پستول بھی برآمد کر لیے۔ ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان نے اس کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہنگو پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے