ہنگو(مانند نیوز) عوام کی خدمت اور پیشہ ورانہ زمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام دینا اولین ترجیح ہے،صحافی برادری ان مسائل کو اجاگر کرے جنہوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے،تجاوزات کا خاتمہ،شہر کا اصل حسن بحال رکھنا اور یتاجر برادری کے مسائل حل کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر ہنگو اسفند یار خالد نے سئنیر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔سئنیر صحافیوں طارق محمود مغل،اسرار احمد اورکزئی،فخر السلام کاکا خیل،زاہد اللہ بنگش،فرمان اللہ اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر ہنگو اسفند یار خالد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اسسٹنٹ کمشنر ہنگو کی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہنگو اسفند یار خالد نے کہا کہ وہ عوام اور علاقے کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں اور وہ صحافیوں کی رہنمائی میں ہنگو سے تجاوزات ہٹانے سمیت عوام کی خدمت کے لیے کمر بستہ رہیں گئے۔اسسٹنٹ کمشنر اسفند ثخالد نے کہا کہ مسائل اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے،تاجروں کے مسائل حل کرنا اور سماجی زندگی کو بحال رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ روانہ کی بنیاد پر انسپکشن اور دیگر فرائض انجام دے رہی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے