وانا (مانند نیوز) ڈاکٹر سائنس سکول دژہ غونڈی کے نویں جماعت کے امتحان میں اے پلس گریڈ حاصل کر کے شاندار کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ڈاکٹر سائنس سکول دژہ غونڈی نے نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں شرکت کی، مجموعی طور پر تمام سٹوڈنٹس نے اے پلس (A+) گریڈ حاصل کر کے اساتذہ کرام، والدین گرامی اور اپنے سکول کا نام روشن کر دیا، سکول کے پرنسپل نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سکول کے وائس پرنسپل، اساتذہ، والدین، طلباء اور انتظامیہ کو خصوصی مبارک باد پیش کی ہے، ڈاکٹر سائنس سکول دژہ غونڈی کے طالب علم ارمان سلیم نے 491 نمبر لے کر پوری جنوبی وزیرستان لوئر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اور جنوبی وزیرستان لوئر کے تمام سکولوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بچوں کے والدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شاندار کامیابی کے پیچھے پرنسپل ظہور الدین، وائس پرنسپل آنار گل وزیر، محنتی اور قابل اساتذہ کرام اور سکول انتظامیہ کی ان تھک محنت، لگن اور تدریس کے ساتھ مخلصانہ وابستگی کا ہاتھ ہے۔ والدین نے پرنسپل سمیت سکول انتظامیہ کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سکول مستقبل میں بھی اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے شاندار کامیابیاں سمیٹتا رہے گا۔ یہ بہترین نتائج طلباء کی شب و روز کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں، ڈاکٹر سائنس سکول دژہ غونڈی کے پرنسپل اور تمام اسٹاف کی کاوشیں اور اقدامات قابل تقلید و ستائش ہیں جن کے تحت ادارہ شاندار نتائج کے حصول کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے، طلباء نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا صلہ قرار دیا۔ پرنسپل ظہور الدین نے کہا کہ سکول کی یہ کامیابی اللہ تعالی کے خصوصی فضل اور اساتذہ کی اپنے پیشے کے ساتھ لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کامیاب سٹوڈنٹس کے والدین اور دژہ غونڈی اور شین ورسک کے عوام کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری چار سالوں سے کوشش تھا کہ ایک دن ڈاکٹر سائنس سکول دژہ غونڈی جنوبی وزیرستان لوئر کو اپنا صلہ ملے گا، لیکن خوش قسمتی سے وہ دن آگیا کہ ڈاکٹر سائنس سکول دژہ غونڈی نے جنوبی وزیرستان لوئر کے تمام سکولوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے