بریکوٹ (مانند نیوز) جمعیت طلبہ اسلام تحصیل بریکوٹ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا افتتاحی مہم میں جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر مفتی فضل غفور صاحب، نائب امیر ضلع سوات شاہی نواب باچہ، صدر جمعیت طلبہ اسلام ضلع سوات قاری شوکت علی صاحب اور تمام مکتبہ فکر کے ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء نے پیر بابا روڈ پر ریلی نکالی اور شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہی پیغام لوگوں تک پہنچایا بعد میں مہمان خصوصی نے بونیر چوک میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اس کاوش کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کے لیے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ درخت زندگی ہے انہیں صرف جلانے کی لکڑی نہ سمجھا جائے، آکسیجن کی فراہمی میں ان کا بہت بڑا کردار ہے اگر اسی طرح جنگلات کی کٹائی ہوتی رہی تو مستقبل میں ہم بڑے مشکلات کا شکار ہوں گے۔آخر میں اجتماعی دعا کی گئی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے