بریکوٹ(مانند نیوز) تحصیل چیرمین بریکوٹ نے کاشف علی نے مالی سال 2024-25کیلئے تحصیل کونسل بریکوٹ کا 12کروڑ 90لاکھ 25ہزار کا فاضل بجٹ پیش کردیا۔تحصیل کونسل بریکوٹ کا اجلاس پرئزائڈنگ آفسیر فضل ودود باچہ کی صدارت میں ٹی ایم اے بریکوٹ آفس بریکوٹ میں منعقد ہوا۔اس موقع پر کونسل کے تمام ممبران کے علاوہ ٹی ایم او بریکوٹ انور سادات بھی موجود تھے۔بجٹ پیش کرتے ہوئے کاشف علی نے کہ بجٹ اخراجات کا تخمینہ 16کروڑ 87لاکھ روپے لگایا گیا ہے جس سے سال کے آخر میں 65 لاکھ 46ہزار روپے بچت متوقع ہے۔آمد ن کے تفصیل بیان کرتے ہوئے تحصیل چیرمین بریکوٹ نے کہاکہ صوبائی حکومت سے متوقع آمدن 7کروڑ 46لاکھ 11ہزار روپے لگایا گیا ہے۔جبکہ تحصیل کونسل کے اپنے ذرائع سے چیدہ چیدہ آمدن کا تخمینہ 2کروڑ 53لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔اخراجات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کاشف علی نے کہاکہ بجٹ میں تنخواہوں،پینشن وغیرہ کے لئے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔تحصیل چیرمین نے کونسل کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ سال 2024-25بجٹ کی تقریر غور سے سنی اور میری حوصلہ افزائی کی،بعد میں پرئزائڈنگ آفسیر فضل ودود نے اجلاس ملتوی کردیا،