اسلام آباد (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اماراتی کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ دبئی سے خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حمدان بن محمد یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ہوں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق 41 سالہ شیخ حمدان 2008 سے دبئی کے ولی عہد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شیخ حمدان ایک معروف شخصیت ہیں جن کے انسٹاگرام پر 16.4 ملین فالورز ہیں۔ علاوہ ازیں اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے