اسلام آباد (مانند نیوز)احتساب عدالت نے توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔آج صبح بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کا 8، 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔عدالت نے نیب کو دونوں ملزمان سے تفتیش اڈیالہ جیل میں کرنے کی ہدایت کی اور انہیں 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔بعدازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، احتساب عدالت نے پہلے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مصروفیات ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی ہم نے مخالفت کی، دونوں کی گرفتاری قانون کے منافی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ فاضل عدالت میں ہماری درخواست ضمانت پہلے ہی زیر سماعت ہے۔نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔عدت کیس میں بری، توشہ خانہ میں گرفتار، عمران اور بشریٰ کی 7, 7 سال کی سزائیں معطل واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانیٔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر کے 7، 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے