پبی (مانند نیوز)تحصیل پبی کے علاقہ اکبرپورہ میں ایک اورصحافی قتل سینئر صحافی اور روزنامہ آج کے جنرل رپورٹر حسن زیب کو اکبر پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اکبر پورا بازار میں ان پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا حملہ اور نے سینئرصحافی پر10 سے زائد گو لیاں چلا ئی اوردم توڑ نے کرنے کے بعد فرار ہو ئے اور ان کا بھا ئیانور زیب بال بال بچ گیا حسن زیب کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا گیا جہاں پر پو سٹ مار ٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوا لہ کیا انور زیب ساکن اکبرپورہ نے پو لیس کو یوں رپورٹ کراتے ہو ئے کہا کہ میں اپنے بھا ئی حسن زیبکے ساتھ موٹر کار میں اکبرپورہ اپنے دکان آرہے تھے کہ حسن زیبجائے وقوعہ پر مو ٹر کار سے اترا تو دو نا معلوم مو ٹر سائیکل سواروں نے نے اپر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے حسن زیب موقع پر جان بحق اور میں بال بال بچ گیا اور موٹر سائیکل سوار فرار ہو ئے ہمارا کسی سے کو ئی دشمنی نہیں ہے