پشاور(مانند نیوز) اتوار کو جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹرڈاکٹر سیف نے اکبرپورہ میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق روزنامہ آج کے رپورٹر حسن زیب کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی حسن زیب کے قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صحافیوں پر تشدد، اغوا اور دھمکیاں معمول بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے مرحوم کے درجات کی بلندی،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے