پشاور(مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی روزنامہ آج سے وابستہ صحافی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے صحافی حسن زیب کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے. گورنر نے مقتول صحافی کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ افسوس ناک واقعہ کا سن کر دلی صدمہ پہنچا، پولیس مقتول صحافی کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ مقتول صحافی کے خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. #