کرم (مانند نیوز)محرم الحرام اخوت، برادری، اتفاق و اتحاد اور اسلامی تاریخ کا ایک عظیم مہینہ ہے اسکی تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے کرائیسز منیجمنٹ سیل میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈی پی او کرم نثار احمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم یوسف کریم اور اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم حفیظ اللہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران ریٹائرڈ پرنسپل سید جمیل حسین کاظمی، سوشل ورکر محمود علی جان اور پادری ڈاکٹر عرفان مسیح نے عظمت حضرت امام حسین، قیام حضرت امام حسین اور فلسفہ کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کرم اور ڈی پی او کرم نے کہا کہ ضلع کرم میں امسال محرم الحرام کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوسکیں۔علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق حساس مقامات، شاہراہوں، امام بارگاہوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر کرم نے پاراچنار شہر میں سیکورٹی فورسز کے افسران کے ہمراہ مختلف مقامات پر نکالے گئے جلوسوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور جلوس کے داخلی اور داخلی راستوں پرگشتوں کا سلسلہ جاری ہے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کرم سمیت سیکیورٹی کے افسران نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گاؤں غربینہ لوئر کرم کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے