ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران گاڑیوں کے شیشوں سے کالے پیپرز ہٹائے گئے اور ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ حکومت خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مدرگئی محمد علی نے سٹی ہسپتال درگئی میں طبی کچرے کو تلف کرنے کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے کے حوالے سے عوامی شکایات پر مذکورہ ہسپتال کا دورہ کرکے قانونی کاروائی کی۔ اسکے علاوہ ملاکنڈ ٹنل اور دوسرے کئی مقامات پر ناکہ بندی کی اور ون ویلنگ و ڈبل سواری کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ انہوں نے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران گاڑیوں کے شیشوں سے کالے پیپرز ہٹائے اور ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ دریں اثناء ضلع ملاکنڈ میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کے حوالے سے ایک آپریشن کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔