لوئر چترال (مانند نیوز)حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ضلع لوئر چترال کی انتظامیہ پوری طرح سے متحرک ہے۔ چترال میں موسلا دھار بارش کے بعد بروز میں مکانات میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے متاثرہ مکانات کا دورہ کیا۔ اے اے سی نے لوگوں کی خیریت دریافت کی اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اے اے سی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں علاقے میں کام کر رہی ہیں۔